کنویں کا مینڈک
معنی
١ - [ مجازا ] محدود تجربات و معلومات کا حامل، بہت معمولی تجربات کا مالک؛ مراد: کوتاہ نظر، لاعلم، بے خبر۔ "وقت کے خط میں سے ایک نقطے کو لے کر جز کو کُل سمجھ بیٹھیں تو کنویں کے مینڈک بن کر رہ جائیں گے۔" ( ١٩٨٤ء، حلقہ ارباب ذوق، ٤٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ 'کنواں' کی واحد غیرندائی 'کنویں' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ حرف اضافت 'کا' اور آخر میں سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'مینڈک' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "نصحت کا کرن پھول" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں